ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر برستی بارش رک گئی، وکٹ سے کور ہٹائے جانے لگے

Pakistan vs New Zeeland T20 Series, Rawalpindi Cricket Stadium, City42, Michael Bracewell, Babar Azam, Rain, Toss , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا راولپنڈی سٹیڈیم میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث آخر کار منسوخ ہو گیا۔ 

بارش رکنے کے بعد کچھ دیر پہلے ریفریز نے طے کیا کہ وقت بہت تھوڑا ہونے کے باعث میچ صرف پانچ پانچ اوورز کا ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ شروع ہوا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر  ٹم روبنسن اور ٹم سیفرٹ وکٹ پر آئے۔ پہلی گیند پر لیگ بائی کے دو رنز بنے اور شاہین آفریدی کی دوسری گیند پر ٹم روبنسن اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ ٹم روبنسن کا یہ ڈیبیو میچ تھا۔ 

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر نے کے بعد نئے بیٹر کے وکٹ پر آنے سے پہلے ہی بارش دوبارہ شروع ہو گئی۔  وکٹ کو ایک بار پھر  ڈھک دیا گیا۔

راولپنڈی میں ایک بار پھر تیز بارش شروع ہونے کے بعد پانچ پانچ اوور کھیلنا بھی مخدوش نظر آیا تو ریفریز نے میچ منسوخ کر دیا۔
 

اس سے پہلے

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر برس رہی موسلا دھار بارش  میچ شروع ہونے کے وقت سے پہلے اور وقت شروع ہونے کے بعد کئی بار رکی لیکن میچ کے آغاز کی تیاری کے دوران ہی بادل دوبارہ برسنے لگے۔ پہلی مرتبہ آٹھ بجے شب کے بعد بارش رکنے کا وقفہ کچھ زیادہ ہوا تو ٹاس کروایا گیا جو نیوزی لینڈ  کے کپتان  مائیکل بریس ویل نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے نصف گھنٹے بعد میچ شروع ہوا تو پہلی گیند گرنے سے پہلے ہی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی اور چھاجوں پانی گرنے لگا، وکٹ فوراً کور کر دی گئی۔

اس کے بعد کئی بار بارش رکی لیکن وکٹ سے کور ہٹانے کی نوبت نہیں آ سکی۔

ایک مرتبہ بارش رکنے کا وقفہ کچھ بڑھا تو وکٹ پر سے کور ہٹا  کر کچھ دیر بعد ہی دوبارہ ڈھکنا پڑ گئی۔

آخری مرتبہ بارش کا وقفہ ہوا تو  پانچ پانچ اوور کا میچ کروانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ بھی بارش نے ناکام بنا دی۔

ونڈرفل وکٹ!

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بریس ویل نے کہا کہ یہ ایک ونڈر فل وکٹ ہے اور ہم یہاں کافی رنز بنائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج  ٹم روبنسن کا  نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا میچ ہے۔

نئی ٹیم ملنے پر خوش ہوں

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشن کی وجہ سے وہ خود باؤلنگ ہی کرنا چاہتے تھے، ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔ بابر اعظم نے کہا کہ وہ نئی ٹیم ملنے پر خوش ہیں اور کچھ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

بابر اعظم نے پہلے چھ اوورز کو کروشیل قرار دیا۔

ٹاس میں تاخیر 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے لیکن بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہو سکا۔ میچ کا ٹاس شیڈول کے مطابق آج شام ساڑھے چھ بجے ہونا تھا ور میچ کو سات بجے شروع کیا جانا تھا لیکن بارش نے اب تک ٹاس کروانے کی مہلت نہیں دی۔ 

آج کے میچ کا پاکستان میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ کپتان بابر اعظم کی ڈرائیونگ سیٹ پر واپسی کے بعد پہلا میچ ہے۔ آج کے میچ میں بابر اعظم کے ساتھ کئی نئے کرکٹر میدان میں اتر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مائیکل بریس ویل کر رہے ہیں۔  نیوزی لینڈ کے کئی اہم پلئیر اس ٹیم کے ساتھ پاکستان نہیں آئے جبکہ کئی نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ 

ٹم سیفرٹ، جیمز یشم،  اش سودھی، ٹام بلنڈیل مائیکل بریس ویل کی ٹیم کے نمایاں چہرے ہیں۔ مائیکل بریس ویل کو اس سیریز کے لئے کپتان بنانے کے لئے کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان بھیجا گیا تو بعض ناقدین نے اسے نیوزی لینڈ کی "بی ٹیم" بھی قرار دیا۔

پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم بھی آج وہ نہیں جو نیوزی لینڈ جا کر ٹی ٹونٹی سیریز چار ایک کے فرق سے ہار آئی تھی۔ پاکستان کا کپتان بدل چکا ہے اور  تجربہ کار بابر اعظم واپس آ گئے ہیں جنہوں نے آج کے میچ میں کئی نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔  جب کہ تجربہ کار عماد وسیم اور محمد عامر  انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر آج قومی کرکٹ میں دوسرا جنم لے رہے ہیں۔ 

نیوزی لینڈ ٹیم

ٹم سیفرٹ، ٹم روبنسن، ڈین فوکس کروفٹ، مارک چیپ مین، جیمز نیشم،  مائیکل بریس ویل (کیپٹن) جوش  کلارکسن، اِش سودھی، جیکؓ ڈفی، بین سئیرز،  جینجمن لِسٹر

پاکستان ٹیم

بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، عثمان خان، ژاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر،  ابرار احمد۔