امانت گشکوری: وفاقی حکومت نے دو ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی اپوائنٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن آج صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔جسٹس ہاشم خان کاکڑ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی پوسٹ سابق چیف جسٹس کے ریٹائرڈ ہونے سے خالی ہوئی تھی جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایلیویٹ کر کے سپریم کورٹ میں تعینات کر دیا گیا جس کے بعد چیف جسٹس کی پوسٹ پر تقرر کا نوٹیفیکیشن آج ہوا ہے۔
وفاقی وزارتِ قانون نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل جج کی حیثیت سے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جسٹس فضل سبحان،جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال پشاور ہائیکورٹ کے جج مقرر
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے ان اپوائنٹمنٹس کے نوٹیفکیشن جاری کیے۔