زین مدنی: عید الفطر پر پاکستان میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ہالی ووڈ کی فلمیں کامیاب بزنس کے ساتھ سر فہرست رہیں ۔
ہالی وڈ فلم گوڈزیلا ایکس کانگ تین کروڑ کے ساتھ سینما گھروں میں ٹاپ پر رہی۔
لالی وڈ فلم دغا باز دل نے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ۔
امپورٹ پالیسی کی فلم جی وے سوہنیا جی بھی تیز بزنس کر رہی اور اب تک اسی لاکھ روپے کا بزنس کر چکی ہے ۔
پاکستان بھر کے سینماؤں میں اب تک سبھی فلموں نے اٹھارہ کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔
عید الفطر پر ایک پاکستانی پانچ ہالی ووڈ دو انڈونیشین فلموں سمیت دو امپورٹ پالیسی کی بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل تھیں۔