ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ

children's hospital lahore
کیپشن: children's hospital lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران حکومت کا چلڈرن ہسپتال میں نئے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ۔

چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی توسیع اور بچوں کے علاج کی سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔نگران حکومت نے بجٹ میں چلڈرن ہسپتال میں مزیدتعمیراتی کاموں کی سکیم شامل کرلی اور محکمہ مواصلات نےچلڈرن ہسپتال میں تعمیراتی کاموں کیلئے2 ارب کا تخمینہ لگا یا۔

چلڈرن ہسپتال میں چوتھےفلورپراو پی ڈی تعمیر پر 83 کروڑ کے اخراجات آئیں گے۔چلڈرن ہسپتال میں چوتھے فلورپرایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر83 کروڑ روپےکاتخمینہ لگایا گیا۔چلڈرن ہسپتال میں ڈائیگنوسٹک بلاک کی تعمیر کیلئے 43 کروڑ 88 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔چلڈرن ہسپتال میڈیکل میڈیسن سٹور کی تعمیر کے لیے 55 کروڑ 15 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔