ویب ڈیسک: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دھواں دھار اننگز کھیلنے پر شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کر دی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ بوم بوم ہو۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ یہ میچ جیت کر اس اننگز کو یادگار بنا دیتے، پھر بھی آپ بہترین کھیلے ہو، ایک بہترین کرکٹ کھیلی گئی۔شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you Lala for the love & recognition. Yeh meray liye bohat izzat aur fakhar ke baat hai keh Boom Boom khud mujhe apne naam se refer kar rahe hai. #BoomBoomLala \o/ https://t.co/rbGDiJXOQe
— Iftikhar Ahmad (@IftiAhmed221) April 17, 2023
دوسری جانب افتخار احمد نے شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ لالہ آپ کے پیار اور میری پرفارمنس کو سراہنے کا شکریہ۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ آفریدی کا مجھے اپنے نام ’بوم بوم‘ سے پکارنا فخر اور عزت کی بات ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار احمد نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے تھے۔