ویب ڈیسک: جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، عمران خان کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کیخلاف جج کو دھمکی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، انہیں 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔