حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عشرے میں معمول
اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوجاتا تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمام شب بیدار رہتے اور اپنے اہل خانہ کو بھی بیدار کرتے اور یکسوئی کے ساتھ عبادت کیلئے کمر کس کر تیار ہوجاتے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
اور یہ روایت بھی اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے منقول ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، رمضان المبارک میں عبادت کیلئے جتنا اہتمام فرماتے، اتنا کسی اور وقت میں نہ فرماتے اور عشرئہ آخر میں جتنا اہتمام فرماتے، اتنا دوسرے دنوں میں نہ فرماتے۔ (صحیح مسلم)