الیکشن فنڈز کا معاملہ،اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائینگے

الیکشن فنڈز کا معاملہ،اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائینگے
کیپشن: Supreme Court of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے منظوری نہ دینے کے باعث سپریم کورٹ کے الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو پیر تک 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جب کہ الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کے بارے میں آج رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

 قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی فنڈ نہ دینے سے متعلق رپورٹ منظور کی اور  الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجرا مسترد کردیا۔

گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ارب روپے ایلوکیٹ کرنے کا حکم دیا ہے، ہم نے سپریم کورٹ کےحکم پر رقم مختص کی لیکن اجراکااختیاراسٹیٹ بینک کے پاس نہیں، فنڈزمختص کرنے سے پیسے اکاؤنٹ میں ہی موجود رہیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر