(ویب ڈیسک)شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعتوں میں وزارتوں پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے،عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے رابطہ کیا، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کی وزارت لینے سے معذرت کرلی، اسفند یار ولی کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی ترجیحات حکومت نہیں عوام ہیں ، وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مشکور ہیں ۔