ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعلی تعلیم کو بچانے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان کا وزیراعظم کے نام اہم خط

Professor,chaudhary,abdul rehman,letter,prime minister
کیپشن: rofessor Doctor chaudhary,abdul rehman,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اہم خط لکھ دیا۔

 خط میں انہوں نے کہا چیئرمین ایچ ای سی کی  تقرری شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، موجود ہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع سے بھی گریز کیا جائے،چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر  چودھری عبدالرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے  کہا یہ اعلیٰ تعلیم کو بچانے کا   صحیح وقت ہے ، پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو آج کل کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے  جن کے باعث تعلیمی شعبے کونقصان پہنچ رہا ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کے  نجی شعبہ تعلیم  کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے وزارت عظمی سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم کو پاکستان  کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار  کیلئے  بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔