ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن گلزار حسین شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن گلزار حسین شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Gulzar Hussain Shah
سورس: facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن گلزار حسین شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے، اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن گلزار حسین شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے گلزار حسین شاہ کو سانحۂ مری کی انکوائری کے دوران کمشنر راولپنڈی کے عہدے سے ہٹایا تھا تاہم گلزار حسین شاہ نے دوران انکوائری ہی بطور ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تقرری کروا لی تھی۔

دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ قومی صحت نبیل احمد اعوان کا تبادلہ کرتے ہوئے گریڈ 21 کے نبیل احمد اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، نبیل احمد اعوان کو پنجاب حکومت میں اہم ذمہ داری دی جا رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer