ویب ڈیسک: تحریک انصاف کیخلاف فارن فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کل سے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن روزانہ سماعت کرنے کے بعد کیس کا فیصلہ30دن میں کرےگا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ہدایت کی تھی اور تیس دن میں اس کیس پر فیصلہ سنانے کی بھی ہدایت جاری کررکھی ہے۔