ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ کا بڑا اعلان

حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی جو کل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی جس کے ذریعے استدعا کی جائے گی کہ عدالت جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کا حکم دے۔


 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor