(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو چھوڑے والے عامر لیاقت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم عمل ہوچکے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والے عامر لیاقت آج کل مشکلات میں گھیرئے ہیں اور حکومت مخالف بیانات بھی ان کے سامنے آرہے ہیں، عامر لیاقت تحریک انصاف پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے، اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے عامر لیاقت نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں عمران خان کو مشورہ دیا۔
تحریک انصاف کےمنحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے سوال کرتے کہا کہ' کیا بلاول اور مریم سے ہار کر ہی جانا ہے؟ تم سے کہیں (عمر میُں ) چھوٹے ہیں، تم پچھترویں بہار میں ہو اللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے۔ہم دشمنی میں بھی قدر کی حد میں داخل نہیں ہوتے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے مزید لکھا کہ عزت سے کرکٹ چھوڑی، عزت سے سیاست چھوڑ کر اسرائیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گزارو۔
کیا بلاول اور مریم سے ہارکرہی جاناہے؟تم سے کہیں (عمر میُں ) چھوٹے ہیں،تم پچھترویں بہار میں ہواللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پر قائم رکھے،ہم دشمنی میں بھی قدیر کی حد میں داخل نہیں ہوتے، عزت سے کرکٹ چھوڑی عزت سے سیاست چھوڑکراسرئیل سے ملے پیسوں سے بھابھی کے ساتھ زندگی گذارو یار!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 17, 2022