پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی

imran khan addressed public meeting
کیپشن: imran khan addressed public meeting
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  راؤ دلشاد حسین : سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی ڈپٹی کمشنر لاہورسے بند کمرے میں ملاقات ، پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسہ  کی اجازت مل گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف ک وفد نے  ڈپٹی کمشنز لاہور سے بند کمرہ میں میٹنگ کی جس میں پاکستان تحریک انصاف  لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی و دیگر  نے  شرکت کی۔

مرکزی پنڈال ،اسٹیج ،اینٹری اور ایگزٹ پواینٹس پر سیکیورٹی کے حوالےسے انتظامیہ سے مشاورت کی گئی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کو سروسز کی مد میں ادائیگی کرنی ہوگی جس پر شفقت محمود نے جواب دیا کہ ہمارے پاس اب سرکاری فنڈز نہیں ہیں ۔ 

 اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے  سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی کا اجراء خوش آئیند ہے۔عارضی ہسپتال اور پارکنگ بنائی جارہی ہے ۔انتظامات پر پلان تو بنالیا لیکن دوسری جانب اصل مسئلہ عملدرآمد کا ہے آنے والی فسطائی حکومت کے عزائم کچھ اچھے نہیں لگ رہے شاہراہوں پر سے پی ٹی آئی کے اشتہاری مواد کو ہٹانے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پارکنگ کے لیے داتا دربار ،سرکلر روڑ اور راوی روڑ پر جگہ مختص کی گئی ہے۔ پہلا اسٹیج تیس فٹ اونچا جبکہ دوسرا اسٹیج بیس فٹ اونچا بنا رہے ہیں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو لاہور میں چوتھا جلسہ کررہی ہے۔ یادرہے پاکستان تحریک انصاف نے 21 اپریل بروز جمعرات نماز عشا کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔