ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئےحکومتی اتحاد کے 3 امیدوار سامنے آگئے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئےحکومتی اتحاد کے 3 امیدوار سامنے آگئے
کیپشن: National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے حکومتی اتحاد کے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومتی اتحاد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرارکھی تھی لیکن ووٹنگ سے قبل ہی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےے دیا تھا۔

نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا لیکن حکومتی اتحاد میں شامل 3 جماعتیں اس آئینی عہدے کو حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی شاہدہ اختر علی، مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی اور بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ جاوید عباسی 2013 سے 2018 کے دوران بھی ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے راجا پرویز اشرف پہلے ہی قومی اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔تحریک انصاف کے 123 ارکان کی جانب سے استعفوں کے بعد اس وقت عملی طور پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف موجود ہی نہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت ہوگیا ہے لیکن وفاقی کابینہ تشکیل نہیں دی جاسکی ہے۔