ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز حکومت ان کے خلاف انتقامی کارروائی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نیب اور ایف آئی اے میں ہمارے خلاف کیسز بنائیں گے، مجھ پر ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس ڈالا ہے تاکہ مجھے کھیل سے باہر کردیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے فوری الیکشن اور مراسلے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
قبل ازیں کراچی میں جلسے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے شہریوں کے نام ایک پیغام شیئر کیا۔انہوں نے کہا کہ جلسے کی نہایت پُرجوش اور یادگار حمایت پر وہ اہلِ کراچی کے مشکور ہیں۔