سراج الحق کا فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

 سراج الحق کا فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ
کیپشن: siraj ul haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:جماعت اسلامی نے بھی فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا مناسب نہیں، حکومت بلاجواز جبر بند کرے اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے ، ادھر جماعت اسلامی نے ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

جماعت اسلامی کے مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ،ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ناموس رسالت کے لئے ہر مسلمان جان بھی قربان کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ معاہدہ کرنا اور پھر پاسداری نہ کرنا مناسب نہیں ، ماضی میں بھی ملک میں احتجاج کے دوران گھیرائو جلائو ہوا لیکن کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور منفی منیب الرحمان سمیت علامہ ابولخیر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے لاہور میں کشیدگی پر بات کی ہے ، اپنے ہی لوگوں پر گولیاں چلا کر بیرون ممالک کو خوش کیا جا رہاہے، ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے حکومت کا سب کچھ پری پلان تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ فوری عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے ، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے لئے اسمبلی میں بحث کروائی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے کل منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer