علی اکبر:ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نےپارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت کے اعلان کے4 روز گزرنےکےبعداختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے کا باضابط اعلان اور ٹی وی پر چل جانےکے 4روز بعد اختلافی نوٹ حیران کن ہے،عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہواہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکم نامے پر دستخط نہیں ہوئے، یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار دن سے عدالتی حکم لینے جارہےتھے ہر بار جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے، ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا جبکہ یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنا، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے. چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائیکورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
مریم اونگرزیب نے مزید کہا کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہےلیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہے،امید کرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا. ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے کا اور شہباز شریف ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔