سٹی42: معاشرے میں جعلی پیروں ،جادو ٹونے کرنیوالوں کی بھر مار ہے،جنہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں۔ ایسے ہی جن نکالنے پر پیر نے خاتون کو بہیمنہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق آئے روز جعلی عالم، پیروں کے ہاتھوں خواتین، لڑکیوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔کالا جادو, شوہر کا ناراض، اولاد کا نہ ہونا اور جنات کا سایہ جیسےمسائل نے خواتین کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ پھر خواتین ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئےجعلی عالموں سے رجوع کرتی ہیں اور ایسے لوگوں کی باتوں میں آکر اپنا خوشحال گھر اجاڑ لیتی ہیں۔
رحیم یار خان کے علاقے مڈدرباری میں ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں جن نکالنے پر پیر نے خاتون پر بہیمنہ تشدد کر دیا۔روہی نیوز نے تشدد کی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔ پیر کو ویڈیو میں خاتون پر تشدد اور بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پیر کو خاتون کا بازو توڑتے اور ہتک امیز رویہ اختیار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ خاتون کے رشتے داروں نے تھانہ سی ڈویژن میں کارروائی کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 24گھنٹوں میں جعلی پیر کے گھر میں 3مرتبہ چھاپےمارےہیں، جعلی پیراوراس کےاہل خانہ گھرسےفرارہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اوراس کاشوہرمدعی نہیں بن رہےہیں اور اہل خانہ نےمتاثرہ خاتون کامیڈیکل بھی نہیں کروانےدیا۔ جلدہی جعلی پیر کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔