کورونا کے دور ان سینما میں فلم دیکھنے کا انوکھا طریقہ 

cinema
کیپشن: cinema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے،کوئی بھی ایسا شعبہ نہیں جو کورونا وائرس کے اثرات سے محفوظ ہو ،فلم انڈسٹری،سینماءگھر، سرکاری و پرائیویٹ دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر بہت سے شعبہ جات موذی وائرس کی وجہ سے تقریباً بند پڑے ہیں۔
 کورونا کی موجودہ لہر کو پیش نظر رکھتے ہوئے جہاں بہت سے ممالک اس کے تدارک اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مختلف تدابیر اپنا رہے ہیں وہیں جاپان کے ایک سینما نے کورونا وائرس کے دور ان فلم دیکھنے کا انوکھا طریقہ متعارف کرادیا ہے۔
 ذرائع کے مطابق جاپان کے ایک سینما نے باکس سیٹ متعارف کروائی ہے، سیٹ کے دونوں طرف لکڑی کی پارٹیشن لگائی گئی ہے جبکہ یہ سیٹ سائز میں بھی عام سیٹ سے بڑی ہے۔سیٹ پر ایک ہی شخص بیٹھ سکے گا اور یہ سیٹ کم اور پرائیوٹ باکس زیادہ محسوس ہوتاہے۔اس سیٹ کا استعمال کر کے جاپانی شہری اب سینما گھر میں فلم دیکھ سکیں گے اور کورونا وائرس کے اثرات سے بھی محفوظ رہ پائیں گے۔