ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ تو رہا نہ ہوئے مگر ان کی رہائی کا انتظار کرتے کرتے پستہ قد وڈیرہ شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔ منظور میتلو نے اہلخانہ سے شرط رکھی تھی کہ جب خورشید شاہ جیل سے آزاد ہوں گے تب ہی نکاح ہو گا۔
پنوعاقل کے نواحی علاقے کا رہائشی پستہ قد وڈیرہ منظور میتلو نے اپنے محبوب لیڈر سے وفا نبھانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اہلخانہ، دوست احباب کے دباؤ کے باعث مزید انتظار نہ کرسکا اور ازدواجی زندگی میں بندھ گیا ۔پستہ قد وڈیرے کا کہنا ہے کہ شادی میں فرخ شاہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور دیگر ساتھیوں کی شرکت پر خوشی ہوئی ہے۔
پستہ قد منظور میتلو نے بیس ماہ تک شادی نہیں کی، اس کا کہنا تھا خورشید شاہ سےان کی وابستگی ہے ، رشتہ طے ہونے کے دنوں میں خورشید شاہ گرفتار ہو گئے ، امید تھی کہ وہ جلد ضمانت پر رہا ہو جائیں گے تو شادی کر لوں گا مگر وہ رہا نہ ہوئے۔ خورشید شاہ کے کہنے پر اب شادی کر لی ہے۔
پستہ قد وڈیرے منظور کا کہنا ہے کہ جب سید خورشید شاہ رہا ہوں گے تو میں اپنی شادی کی بڑی تقریب کا انعقاد کرکے تمام دوست احباب کو مدعو کرکے خوشیوں میں شریک کریں گے.