ایمبولینس کا آتش بازی کے ساتھ استقبال

 ایمبولینس کا آتش بازی کے ساتھ استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: استنبول میں ایمبولینسوں کا استقبال شروع ہو گیا، جہاں بھی مریض لینے پہنچتی ہیں، آتش بازی کے ساتھ استقبال کیا جاتا ہے. 

 ترکی میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلا لیکن قوم اپنی طبی عملے کے ساتھ کھڑی ہے، ترک طبی عملہ دن رات اس خوفناک وائرس سے نبردآزما ہے  تو عوام بھی ان کے جذبے کو سراہا رہی ہے. 
استنبول کی عوام نے طبی عملے کو سلامی دینے کا انوکھا انداز اپنایا ہے، جس علاقے میں بھی کرونا کے کیسز کو لینے کے لئے ایمبولنس پہنچتی ہے، وہاں اس کا بھرپوراستقبال ہوتا ہے. 
کوئی بینڈ باجے بجاتا ہے، تو کوئی رقص کرتا ہے. ایسے میں خوبصورت آتش بازی بھی کی جاتی ہے  تاکہ کرونا کے خلاف اپنی فرانٹ لائن کا حوصلہ بلند کیا جا سکے.
 ترک طبی عملے نے اس خوبصورت استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے.

 دوسری جانب ارجنٹائن میں ڈی جے اپنی بالکونی کو کلب میں بدل دیا، یوان ڈیگو نے بیونس آئرس میں اپنی گلی میں ہی پارٹی شروع کر دی، ڈی جے یوان نے اپنے گھر کی بالکونی کو کلب کی طرح سجایا ہے، جہاں لائٹس اور موج مستی کا بھرپور انتظام ہے.
ڈی جے کے ہمسائے اس کی حرکت پر انتہائی خوش ہیں، جن کا کہنا ہے کہ ان کی بے رونق زندگی میں نئے رنگ آ گئے. اور اب ان کے لئے قرنطینہ کاٹنا مزید آسان ہو گیا ہے.
ڈی جے کے مطابق زندگی ناچ گانے کے بغیر کچھ نہیں، اسی وجہ سے وہ لوگوں کو خوشیاں دینے کے لئے میدان میں آئے ہیں, لیکن کسی بھی صورت عوام کے سماجی فاصلوں کو توڑنے کے حامی نہیں اور لوگوں کو دور دور سے ہی موج مستی کا درس دیتے ہیں.


© City News Network 2020

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔