(علی اکبر) پنجاب میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 ہزار 465 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غورکیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے حفاظتی کٹس کی دستیابی اور خریداری سے متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 78 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3ہزار 465 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 53ہزار لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نےبتایا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں، ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے دوران سنٹرز پرسماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی ہدایت پر کورونا وباء کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس: متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) April 18, 2020
▪︎ لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ pic.twitter.com/E01XK7vqFb