شہبازشریف کی ہدایت پر لیگی رہنماوں کی امدادی سرگرمیاں

 شہبازشریف کی ہدایت پر لیگی رہنماوں کی امدادی سرگرمیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ہدایت پرن لیگی رہنماوں کی امدادی سرگرمیاں جاری، شیرشاہ روڈ پرکورونا وائرس کی روک تھام کےلئےسپرے کرایاجبکہ کوٹ خواجہ سعیدہسپتال میں حفاظتی لباس تقسیم کیے گئے۔
سابق صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر،ایم این اے علی پرویزملک،ارکان صوبائی اسمبلی چودھری شہبازاحمد اورکنول لیاقت ایڈووکیٹ نےپی پی ایک سو تریپن شیرشاہ روڈ پرکورونا وائرس کی روک تھام کےسلسلے میں سپرےکرایا۔
ن لیگی رہنماوں نےگورنمنٹ کوٹ خواجہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹاف میں حفاظتی سامان بھی تقسیم کیا،میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےخواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ حکومت شہبازشریف کے متحرک ہونےپرخوفزدہ ہے۔
ارکان قومی وصوبائی اسمبلی علی پرویزملک، چودھری شہبازاحمد اورکنول لیاقت ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ میاں شہبازشریف کی ہدایت کےمطابق اپوزیشن میں ہونےکےباوجود فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےرہےہیں۔
مسلم لیگ ن کےرہنماوں کاکہناہےکہ حکومت لاک ڈاون کےحوالےسے کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنا سکی، جس کی وجہ سےعوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے .

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل نے محدود وقت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہفتہ میں تین دن کیلئے کپڑے کی دکانیں کھولنے کی اجازت کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ہے، قرارداد میں کہاہےکہ لاک ڈاون کا مزید سلسلہ جاری رہاتو لوگ کرونا سے کم بھوک سے زیادہ مر جائیں گے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاون کے باوجود پاکستان میں کورونا کے کیسز بڑہتے جارہے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے 465 نئے کیسز کی تصدیق ہويی، جس کے بعد تعداد بڑھ کر 7ہزار 481 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 3 ہزار 391 مریض، سندھ میں 2ہزار 217، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 77، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 250، اسلام آباد میں 163،آزاد کشمیر میں 48مریض ہیں۔جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 8اموات ہونے کے بعد تعداد 143 تک جا پہنچی ہے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔