بی جی نے انجمن کی طلاق پر تنقید کرنیوالوں کو سخت جواب دیا ہے

بی جی نے انجمن کی طلاق پر تنقید کرنیوالوں کو سخت جواب دیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) ملک کی نامور فیشن ڈیزائنر اور سماجی کارکن بی جی نے اداکارہ انجمن کی طلاق پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے.

بی جی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کی طلاق کو سوشل میڈیا پر مذاق بنا لیا گیا ہے جو بالکل نامناسب ہے کیونکہ کسی کو بھی ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔

انجمن نے گناہ کی بجائے شرعی راستہ اپناتے ہوئے نکاح کیا تھا اور ایسی عورتیں عظیم ہوتی ہیں، اگر دونوں نے باہمی رضا مندی سے راستے الگ کر ہی لئے ہیں تو لوگوں کو کیا تکلیف ہے جو طرح طرح کی کہانیاں بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ " بی جی فائونڈیشن” سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کرچکی ہے جس کے علاوہ درزیوں اور دیگر ورکرز کے لئے "فوڈ بنک” بھی قائم کیا گیا ہے جس میں بہت سے لوگ راشن جمع کرا رہے ہیں۔ اداکارہ میگھا نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ بی جی نے مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

یاد رہے کہ  ماضی کی نامور اداکارہ انجمن نے دس ماہ قبل فلمساز میاں وسیم المعروف لکی علی سے شادی کی تھی لیکن چند ماہ بعد ہی دونوں میں اختلافات شروع ہوگئے، مشترکہ دوستوں نے صلح کروا ئی لیکن اب دس ماہ بعد میاں وسیم لکی علی نے باقاعدہ خود علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔

 ماضی کی نامور اداکارہ  انجمن بیگم جنہوں نے اپنے شوہر  مبین ملک کے قتل کے بعد پچھلے سال جولائی میں وسیم المعروف  لکی  علی کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ وسیم کے مطابق انہوں نے  انجمن کو پہلی طلاق دے دی ہے۔

 میاں وسیم نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا کہ انہوں نے انجمن کو طلاق دے دی ہے ۔اس سلسلے میں انجمن سے رابطہ کیا گیا تو ماضی کی نامور اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ساتھ نہیں چل سکتے تھے ، اس لئے راستے جدا کر لئے ۔

ماضی کی لیجنڈری اداکارہ نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انجمن نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری میں راج کیا اور ان کی اداکار سلطان راہی کے ساتھ جوڑی  سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔

Shazia Bashir

Content Writer