مفت علاج کی فراہمی کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے

مفت علاج کی فراہمی کے حکومتی دعوے ہوا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) پنجاب حکومت شدید مالی بحران کا شکار، ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات خریداری کیلئے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کا تین ارب کا بجٹ بھی نہ مل سکا۔ اپریل کے آغاز پر بجٹ جاری نہ ہونے سے ادویات خریداری تعطل کا شکار ہوکر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کی خریداری کیلئے چوتھی سہ ماہی کے فنڈز جاری نہیں کئے جاسکے۔ اپریل کے آغاز پر بجٹ کی چوتھی قسط فراہم کی جانا تھی تاکہ مالی سال ختم ہونے سے قبل ادویات خریدنے کا عمل مکمل کیا جاسکے۔

 چوتھی سہ ماہی میں جنرل ہسپتال کو 30 کروڑ، جناح ہسپتال کو 26، پی آئی سی کو 31، گنگا رام ہسپتال کو 10، سروسز ہسپتال کو 25، میو ہسپتال کو 27، چلڈرن ہسپتال کو 15 اور شیخ زید ہسپتال کو 13 کروڑ روپے فراہم نہیں کئے جاسکے۔ بار بار استدعا کے باوجود محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ بجٹ فراہمی یقینی بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔