نئے بلدیاتی ایکٹ کا نفاذ خطرے میں پڑ گیا

نئے بلدیاتی ایکٹ کا نفاذ خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد ) بلدیاتی نمائندوں نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے خلاف طبل جنگ بجا دیا، ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین اور ڈپٹی میئر رانا اعجاز حفیظ کی قیادت میں احتجاج کیا اور علامتی دھرنا بھی دیا، بلدیاتی اداروں کو مدت پوری کرنے دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ہال میں بلدیاتی نمائندوں نے ڈپٹی میئرز کی قیادت میں علامتی دھرنا دیا اور لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے بھی لگائے۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی جمہوری حکومت کو ایسا طرز عمل زیب نہیں دیتا۔

ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دھوکے بازوں کے ٹولے پر مشتمل جماعت ہے اور یہ ثابت کررہے ہیں کہ سلیکٹ حکومت ہے۔ نمائندوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹوکن احتجاج ہے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔