( عمر اسلم ) وفاقی وزیر خزانہ کے استعفیٰ پر ترجمان مسلم لیگ ( ن) مریم اورنگزیب بھی میدان میں آگئیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اسدعمر کا وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان چھوڑنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کے معاشی پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا اور اسد عمر کو وزیر خزانہ کاعہدہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہوچکی ہیں جبکہ اصل مسئلہ اسدعمر نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان ہیں جو عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
If PTI’s and Asad Umer’s policies were so good, and the problems were from PMLN government,then why was he asked to step down.This is an admission by IK that his polices have created an economic crisis in Pakistan. the real problem is not Asad. It is the PM.@pmln_org @PTIofficial https://t.co/GYIhL9qPue
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 18, 2019