(سٹی 42) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کردی۔
پیراگون سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران کو کیمپ جیل سے لاکر احتساب عدالت کی کورٹ نمبر دو میں پیش کیا گیا، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ خواجہ برادران کا ریفرنس کیوں نہیں پیش کیا جا رہا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس منظوری کے لیے گیا ہوا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جلد ریفرنس عدالت میں پیش کریں ملزمان کو زیادہ دیر بغیر ریفرنس کے نہیں رکھ سکتے ہیں، جس پر پراسیکیوشن نے بتایا کہ منظوری چیئرمین نیب نے دینی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ ریفرنس دائر ہونے کی حتمی تاریخ بتا سکوں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2 مئی تک توسیع کر دی۔