رضوان نقوی:بادامی باغ لاری اڈے پر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، تئیس اپریل تک کرایوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے اضافہ نہ کرنے کی صورت میں صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا عندیہ دے دیا ۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا اجلاس بادامی باغ لاری اڈے پر ہوا۔ ٹرانسپورٹرز نے بند روڈ پر ناجائز ٹول پلازے ختم کرنے، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے ناجائز چالانوں سے فی الفور چھٹکارا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔ اجلاس میں صدرٹرانسپورٹ اونرز ملک ندیم، صدر ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن میاں خان بلوچ، ٹرانسپورٹر عرفان خان نیازی سمیت دیگر ٹرانسپورٹرز شریک ہوئے۔ٹرانسپورٹرز نے عندیہ دیا کہ اگر تئیس اپریل تک مطالبات منظور نہ کئے گئے توکوئی بس، ویگن، فلائنگ کوچ سڑکوں پر نہیں آئے گی ۔
چیف آرگنائزر محمد جہانگیر نے کہاکہ لاری اڈہ میں پارکنگ فیس اور ویلفیئر فنڈ کے نام پرلوٹ مار بند کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مطالبات پورے نہ کئے گئے تو پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔