سٹی42: گھر پر اکیلے چاربچے گھر میں موجود کوڑے کرکٹ کی آگ پھیلنے سے جاں بحق ہو گئے۔
جنوبی لندن کے علاقے سوٹن میں جڑواں بھائیوں کے دو جوڑے گھر میں آگ میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی والدہ نے خود سینزبری جانے کے لیےچاروں بچوں کو گھر میں اکیلا چھوڑ دیا۔
29 سالہ دیویکا روز اپنے جڑواں بچوں کے دو جوڑوں، تین سال کی عمر کے لیٹن اور لوگن ہوتھ، اور چار سال کی کیسن اور برائسن ہوتھ کو جان بوجھ کر موت کے منہ میں دھکیلنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔
جنوبی لندن کے علاقے سوٹن میں بالائی منزل پر واقع ایک چھوٹے سے گھر میں چاروں بچوں کی موت اس وقت ہوئی جب کسی سلگتے سیگریٹ کے ٹکڑے یا کسی اور وجہ سے ان کے گھر میں آگ لگ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ چاروں بچوں نے نچلی مزنل پر آگ لگنے کے بعد اوپر کی منزل پر جا کر گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی ہو گی لیکن اوپری منزل پر ٹیرس لاک تھا، بچوں نے آگ اور دھویں سے خوفزدہ ہو کر اوپری مزل کے بیڈ روم مین بیڈ کے نیچے پناہ لی اور وہیں وہ مردہ پائے گئے۔