ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ، جشنِ میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

Rabiul Awal, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ۔ملک بھر میں بھی جشن عید میلاالنبی ﷺمنانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

مبارک مہینے کی آمد پر شہر وں میں شاہراہوں  اورر گلیوں کو برقی قمقموں اور خوبصورت آرائشی اشیا سے سجایا جا رہا ہے۔

مساجد عمارتوں اور گلی کوچوں کو روشنیوں سے منور کیا جا رہا ہے۔

ربیع الاول کے آغاز سے ہی شہر کی مختلف مساجد میں ذکر مصطفیٰﷺکی خصوصی عبادات اور محافل کا انعقاد شروع ہوگیا۔

بارہ ربیع الاول کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں مختلف مقامات سے جلوس نکالے جاتے ہیں۔

دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ میں بھی ربیع الاول کی مناسبت سے خصوصی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

امیر دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری کی صدارت میں 12 روز تک جلوس میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ربیع الاول میں عاشقان رسول کا جذبہ قابل دید ہوجاتا ہے ہر عاشق رسول اپنی استطاعت سے  بڑھ کرجشن عید میلاد النبی مناتا ہے۔
لوگ دل کھول کر صدقات دیتے ہیں اور غربا کو اپنی خوشی میں شریک کرتے ہیں۔

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ، جشنِ میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا