8 ماہ کے دوران 387 کاریں، 1584 کمرشل وہیکلز چور لے اڑے

Car Theft in Lahore. Vehicles snatched in Lahore, City42, Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرار خان: لاہور میں کار یں اور کمرشل گاڑیاں چرانے والے خطرناک گروہوں کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

گزشتہ 8 ماہ کے دوران 387 کاریں، 1584 کمرشل وہیکلز چور لے اڑے۔

کار چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 95 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا.ماڈل ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 93 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا.اقبال ٹاؤن ڈویژن کار چوری کی 74 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا.

کینٹ ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 49 کاریں چوری ہوئیں.سٹی ڈویژن کے مختلف تھانوں میں کار چوری کے 42 مقدمات درج کئے گئے.سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران 34 کاریں چور لے اڑے.

کمرشل گاڑیاں چرانے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 373 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا.کمرشل وہیکلز چرانے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 329 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا.اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چرانے کی 268 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا.

کینٹ ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیاں چرانے کے 214 مقدمات درج کئے گئے.ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران 211 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں.

سول لائنز ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 189 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے.