ارشاد قریشی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمدکو گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بحریہ ٹاؤن فیز تھری سے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔