قدرت لاہوریوں پر مہربان، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

قدرت لاہوریوں پر مہربان، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موسم نے پھر انگڑائی لے لی، قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، باغوں کے شہر لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،  گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے خوشی سےکھل اٹھے ۔

باغوں کے شہر میں بادلوں نے بسیرا کرلیا ، تیزآندھی اور ٹھنڈی ہواؤں سے جہاں موسم سہانا ہوا  وہیں بارش سے لاہوریوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا جنہیں کئی روز سے جاری گرمی اور حبس سے چھٹکارا مل گیا۔

شہر میں آندھی اور ہلکی بوندا باندی جاری ہے جبکہ مطلع ابر آلود ہے ، گلبرگ، فیروز پور روڈ،مال روڈ، کینال روڈ اور دیگر مقامات پربارش ہوئی ہے،لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں نارروال ، عارف والا ، شرقپور اور گردونواح میں بھی بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی جبکہ  20ستمبرتک لاہورمیں درمیانےدرجےکی بارشیں ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح104ریکارڈکی گئی جبکہ سید مراتب علی روڈ 127،یو ایس قونصلیٹ میں شرح117، مال روڈ 107، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح103ریکارڈ کی گئی۔