9 مئی کے توڑ پھوڑ مقدمات میں نامزد معروف ٹک ٹاکر گرفتار

 9 مئی کے توڑ پھوڑ مقدمات میں نامزد معروف ٹک ٹاکر گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد  معروف ٹک ٹاکر عمران خان کو  ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ مقدمات میں نامزد پشاور کے معروف  ٹک ٹاکر عمران خان عرف چیتا کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش   کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔  عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کا ایک روزہ ریمانڈ دے دیا۔ 

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم نے غلیل کے ذریعے پولیس اور سرکاری عمارتوں پر پتھراؤ کیا جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،وائرل ویڈیو میں نشاندہی کے بعد اسے گرفتار کیا گیا،   ملزم کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ بھی درج ہے۔

 یادرہے کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں بڑا دلخراش تھا، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے  لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ توڑ دیا تھا،   پر تشدد واقعات میں ملوث اب تک پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا جا چکا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی سے متعلق دہشت گردی کے 6 مقدمات درج ہیں۔