ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں پسے شہریوں پر ایک اور بم گرانے کی تیاریاں

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے نے عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کا نیا پلان تیار کرلیا ۔ ایل ڈی اے ٹرانسفر فیس کو موجودہ ڈی سی ریٹ سے منسلک کرنے کا ورکنگ پیپر فائینل کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی ریٹ کے اطلاق سے ایل ڈی اے کی ٹرانسفر فیسوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا ۔ ایل ڈی اے سکیمیں اور کنٹرولڈ ایریاز میں پلاٹوں کی ٹرانسفر پر فکس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ رہائشی اور کمرشل پلاٹوں پر بالترتیب 7 اور 14ہزار کی بجائے ڈی سی ریٹ کا ایک فیصد وصول کیا جائے گا ۔ ایل ڈی اے میں گفٹ شدہ پراپرٹیز پر بھی 10ہزار فی مرلہ فیس عائد ہوگی ۔

گفٹ شدہ کمرشل پلاٹ پر بھی پراپرٹی کے ڈی سی ریٹ کا 1فیصد ادا کرنا ہوگا ۔ ایل ڈی اے سکیموں پر قانونی وارثین کو پلاٹوں کی ٹرانسفر پر بھی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ لیگل ہئیرز کی کیٹیگری میں ٹرانسفر فیس کا پچیس فیصد اضافی فیس عائد کی جائے گی ۔ پلیسمنٹ آف ڈاکیومنٹ پر بھی پانچ ہزار فی مرلہ فییس کو بڑھا کر ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پچیس فیصد وصول کیا جائے گا ۔ ایل ڈی اے میں کاغذات کی کاپی کے حصول کی فی صفحہ فیس دو سو سے بڑھا کر ایک ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ماڑگیج پلاٹوں پر این او سی کی فیس پانچ ہزار فی مرلہ سے بڑھا کر ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ پچیس فیصد وصول کیا جائے گا۔  

پلاٹوں پر این او سی کی فیس کو بھی پانچ ہزار فی مرلہ سے بڑھا کر ڈی سی ریٹ ک % 25فیصد وصول کیا جائے گا ۔ جی پی اے کی پبلیکشن فیس کو بڑگا کر دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بلڈنگ پیرئیڈ کی توسیع کے جرمانے کو بڑھا کر ڈی سی ریٹ کا اعشاریہ %50کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے میں پہلی مرتبہ مالکان کو اپنی پراپرٹی کی فائل چیک کرنے پر دس ہزار فیس ادا کرنا ہوگی ۔ ایل ڈی اے میں پہلی مرتبہ قبضہ فیس بھی عائد کی جائے گی ۔

قبضہ فیس پراپرٹی کی ڈی سی ویلیو کا اعشاریہ %25 ہوگا۔ ایل ڈی اے نے فیصلوں کی منظوری کے لئے ورکنگ پیپر گورننگ باڈی کو ارسال کردیا ہے ۔ نئے ٹرانسفر ریٹ سے ایل ڈی اے کا خزانہ بھرے گا جبکہ شہریوں کی جیبیں خالی ہوجائیں گی ۔ واضح رہے وزیراعلی پنجاب میں ٹرانسفر ڈیوٹی کم کرنے کے حامی جبکہ ایل ڈی اے اپنی فیسوں میں اضافے کی متضاد پالیسی پر گامزن ہے