وی سی گومل یونیورسٹی کا علی امین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط

Ali Amin Gandapur
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایف آئی اے پشاور  کے ڈائریکٹر کو سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق  گومل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر افتخاراحمد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے مجاہد اکبر خان کو دی گئی متفرق درخواست میں استدعا کی ہے کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی طرف سے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مجھے دھمکیاں دینے، مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دینے،جھوٹی الزام تراشی اور میرے خلاف عوام کو اکسانے، طلبا کو اشتعال  دلانے اور ہتک آمیز زبان استعمال کرکے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

واضح رہےکہ اس قبل وی سی گومل نے دو بار ڈی پی او کو بھی علی امین گنڈا پور کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے کے جرم  میں مقدمات کے درج کرنے کی درخواستیں دے رکھی ہیں جو تاحال زیرالتواء ہیں۔ علی امین نے وی سی گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو سنگین دھمکیاں دی ہیں، جس کی آڈیو ثبوت بھی منظر عام پر آگئے۔

علی امین نے ڈاکٹر افتخار احمد کو کہا کہ فوری مستعفی ہوں ورنہ میں طلبا کے ساتھ آگیا تو مسئلہ بنا دونگا، میں کسی سے نہیں ڈرتا نہ گورنرسے اور نہ ہی وزیراعظم سے۔

وائس چانسلر نے گورنر خیبرپختونخوا اور چانسلر گومل یونیورسٹی کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا اور خط کی کاپی وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ایچ ای سی کو بھی ارسال کردی۔