ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سےبات کرنے کو تیار ہیں,وزیردفاع

Khawaja Muhammad Asif
کیپشن: Khawaja Muhammad Asif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم تمام جماعتوں سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم تمام جماعتوں سمیت عمران خان سے بھی  بات کرنے کو تیار ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے قوم کی فلاح کے راستے میں سیاست کبھی حائل نہیں ہونے دیا، دنیا آج پاکستان کی مدد کے لیے تیارہے۔

انہوں نے کہا کہ 6ماہ قبل جب اقتدار سنبھالا تو مشکلا ت کا شکار تھے جبکہ آئندہ دنوں میں اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کوملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔