ویب ڈیسک : عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلیے فنڈز اکٹھا کرنے کیلیے تیسرے ٹیلی تھون کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اس ٹیلی تھون میں فون لائنز بھی زیادہ رکھی ہیں،جنکی لائنز پہلی تھون میں نہ مل سکیں انہیں بھی امداد دینے کا موقع مل سکے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سب کو کہتا ہوں ٹیلی تھون میں شرکت کریں اور سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر رقم دیں۔ اعلان کیے جانے والا تیسرا ٹیلی تھون 18 ستمبر بروز اتوار کو رات 9 بجے منعقد کیا جائے گا جس میں دنیا بھر سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکھٹا کی جائیگی۔
Chairman Imran Khan will be holding 3rd Telethon to raise funds for flood Affectees!
— PTI (@PTIofficial) September 17, 2022
????️ September 18, 2022 | Sunday
⏰ 9:00PM PKT.
Or click link to donate now:
????️ https://t.co/gPbpoP5ptZ pic.twitter.com/YEc1Wz4XF8
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی 2 ٹیلی تھون کر چکے ہیں جس دوران سیلاب متاثرین کے لئے 8 ارب سے زائد کی رقم اکھٹا کی گئی تھی۔سب سے پہلے ٹیلی تھون سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب سے زائد رقم اکٹھی کی گئی تھی جبکہ دوسرے سیشن میں سیلاب متاثرین کیلئے 3 ارب سے زائد رقم اکٹھی ہوئی تھی۔