محمد عامر کی طنزیہ ٹویٹ پر چیئرمین پی سی بی کا ردعمل آگیا

Ramiz Raja reacts to Mohammad Amir tweets
کیپشن: Ramiz Raja reacts to Mohammad Amir tweets
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد شعیب ملک اور قومی اسکواڈ کے اعلان پر محمد عامر کی ٹویٹ پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا ردعمل سامنے آگیا ۔

فین فورم میں سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹویٹس کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ وقت میں ان کی ضرورت نہیں، ابھی ورلڈ کپ کا سیزن ہے لہٰذا ہمیں اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بہترین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ چیمپیئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لیے ہمیں بڑے پیمانے پر دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا  کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اعلان کردہ اسکواڈ کا ریکارڈ کیا ہے، ان کے کامیابی کی شرح کیا ہے اور یہ کس ماڈل سے کھیلتے ہیں، ان سب کو سامنے رکھتے ہوئے ٹیم کھڑی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی ٹویٹ میں  ٹیم میں دوستیاں نبھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ ’’ہم کب دوستی، پسند اور ناپسند کے کلچر سے باہر آئیں گے، اللہ ہمیشہ ایماندار لوگوں کی مدد کرتا ہے‘‘۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن‘‘۔