سٹی42: حکومت کا صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق پروفیشنل شعبوں سے وابستہ نان فائلرز کے بجلی کے بلوں میں ایڈیشنل انکم ٹیکس لاگو ہو گا۔ماہانہ 10 ہزار روپے تک کے بجلی کے بل میں 5 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ ماہانہ 10 ہزار سے 20 ہزار تک کے بجلی کے بلوں میں10 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔
ماہانہ 20 سے 30 ہزار تک کے بلوں میں 15 فیصد، 30سے 40 ہزار تک کے بلوں میں20 فیصد، 40 سے 50 ہزار تک کے بلوں میں 25 فیصد اور ماہانہ 50 سے 75 ہزار تک کے بجلی کے بلوں میں 30 فیصد اضافی انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ جبکہ 75 ہزار سے زائد کے بلوں میں 35 فیصد اضافی انکم ٹیکس عائد ہوگا۔