ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نیوزی لینڈ چلا گیا تو کیا ہوا۔۔۔گورنر پنجاب نے دلچسپ تجویز دے دی

Mohammad Sarwar Governor Punjab
کیپشن: Mohammad Sarwar
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تجویز  دی ہے کہ پاکستان میں ہر صورت کرکٹ ہونی چاہئے،  لیجنڈ کرکٹرز کےدرمیان میچ کروادیا جائے.

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا ہے کہ  نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں کرکٹ قوم کے دلوں میں ہے.پاکستان کرکٹ ٹیم اور اے ٹیم کے درمیان میچ ہونا چاہئے، کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہئے۔ کرکٹ چلتی رہنی چاہئے. چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نےپاکستان کےخلاف سازش کرنیوالوں کا ناکام بنانا ہے، الحمداللہ پاکستان پرامن ترین ملک ہے.

قبل ازیں آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
 

Malik Sultan Awan

Content Writer