ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کو اپنے فیصلے کے اثرات کا اندازہ ہے؟ شاہد آفریدی کا نیوزی لینڈ بورڈ سے سوال

آپ کو اپنے فیصلے کے اثرات کا اندازہ ہے؟ شاہد آفریدی کا نیوزی لینڈ بورڈ سے سوال
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے دورے کی اچانک منسوخی پر سوال کیا کہ کیا آپ کو اپنے فیصلے کے اثرات کا اندازہ ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے  سوشل میڈیا پر جاری اپنے  بیان میں کہا کہ تمام تر سیکیورٹی کی یقین دہانیوں کے باوجود ایک مذاق یا افواہ پر سیریز ملتوی کرنے کے نیوزی لینڈ بورڈ کے اتنے بڑے فیصلے پر حیران ہوں۔انہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے فیصلے کے اثرات جانتے ہیں؟

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کیا۔چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر