کھلاڑیوں پر حملہ ہونے والا تھا، وزیر اعظم نیوزی لینڈ

کھلاڑیوں پر حملہ ہونے والا تھا، وزیر اعظم نیوزی لینڈ
کیپشن: Jacinda Ardern
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    نیو زی لینڈ کی وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے پاکستان سے واپسی کے فیصلے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں یہ شائقین کے لیئے ایک مایوس کن خبر ہے لیکن میں بورڈ کے سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیا ، یقین دلایا پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیم کوفول پروف سیکیورٹی میسر ہے ، نیوزی لینڈکی سیکیورٹی نےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزبہترین انٹیلی جنس سسٹم میں شامل ہیں، ان کی رائےمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ، جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طورپردورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جب وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو  فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تو  نیو زی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ کھلاڑی جب باہر نکلیں گے تو  ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاک نیو زی لینڈ سیریز  ایک سازش کے تحت منسوخ ہوئی۔ 


 
 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر