(کلیم اختر)طلباء کی پریشانی ختم ، پنجاب یونیورسٹی کا اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحانات لینے کا فیصلہ،، امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحان پنجاب یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق نہیں لیے گئے تھے جس کی وجہ سے طلباء کو تشویش لاحق تھی کہ ان امتحانات کب لیے جائیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق لاء اور ماسٹر کلاسسز کے امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لیےجائے گئے ۔
پنجاب یونیورسٹی تمام لاء اور ماسٹر کے طلباء کو اس ماہ کے اگلے ہفتے تک رول نمبر سلپ جاری کردے گی جو کے متعلقہ ادارے یا آن لائن آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکے گی ۔ اکتوبر کے دوسرے ہفتے لاء اور ماسٹر کلاسز کے طلباء کے امتحانات سخت ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیے جائیں گئے ۔