ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان ہو گیا

International Flights pakistan red list
کیپشن: International Flights
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ نے پاکستان، بنگلہ دیش ، ترکی ، انڈونیشیا ، سری لنکا سمیت بارہ ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم مسافروں کو   دس دنوں کا ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے پاکستان ،ترکی، ارجنٹائن، بنگلہ دیش، ڈومینکن ری پبلک، انڈونیشیا، کینیا ،مالدیپ، میکسیکو، پیرو ، جنوبی افریقا، سری لنکا کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے خطرے کی سطح ماپنے والی خطرے کی لسٹ میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب گرین اور امبر لسٹ کو مدغم کرکے کورونا کے کم خطرے والی ایک فہرست جاری کی جائے گی۔

تاہم ان  ممالک کےمسافروں کو2285 پاؤنڈ کی لاگت سے ہوٹل میں گیارہ راتوں پر مشتمل قرنطینہ کرنا پڑے گا۔  اسی طرح گرین لسٹ میں شامل مسافروں کو  اپے گھر پر قرنطینہ کی اجازت ہوگی اور انہیں ملک میں آمد  پر دو ٹیسٹ کرانے ہوں گے۔

یادرہے برطانیہ نے 62 ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا ہے ۔  وزیر ماحولیات جارج یوسٹائس کا کہنا ہے کہ پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے آج ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا اسی طرح جن مسافروں کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے انہیں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ بھی نہیں کرانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا برطانیہ ایک اور لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا چاہتا اس لئے انتہائی احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer