پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا

punjab schools session
کیپشن: schools session
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا,سکولز کا تعلیمی سیشن جون 2022ء تک مقرر،بورڈز امتحانات آئندہ برس جون میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی لہر  میں معمولی کمی کے بعد تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں، طلبہ کے تعلیمی ضیاع کو پورا کرنے کے لئے پنجاب میں سکولوں کا تعلیمی دورانیہ کا سیشن بڑھا دیا گیا,سکولز کا تعلیمی سیشن جون 2022ء تک مقرر،بورڈز امتحانات آئندہ برس جون میں ہوں گے۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے مکمل نصاب پڑھایا جائے گا،تعلیمی سیشن میں توسیع کووڈ کے باعث سکولوں کی بندش کی وجہ سے کی گئی ہے،تعلیمی سیشن کا دورانیہ مقرر ہونے سے اساتذہ کو نصاب پڑھانے میں مدد ملے گی،پنجاب چیئرمینز بورڈز کمیٹی نے تعلیمی دورانیہ مقرر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کو مراسلہ لکھا تھا،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء آئندہ سال جون کے مہینے کیلئے امتحانات کی تیاری کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرتعلیم شفقت محمود  نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے بتایا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلےکئے گئے ہیں، بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے،اگلا تعلیمی سال 22اگست سے شروع ہوگا،اے اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،جامعات کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کہا کیا گیا کہ اپریل/مئی تک تمام کلاسوں کا نصاب مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، کوئی سمارٹ نصاب نہیں ہوگا، امتحان پورے نصاب سے ہوگا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer