دبئی میں میوزیکل نائٹ،کلچر نمائش کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری

دبئی میں میوزیکل نائٹ،کلچر نمائش کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں میوزیکل نائٹ کے اہتمام کی تیاریاں، پنجاب کے کلچر کی نمائش بھی ہوگی، پنجاب حکومت نے 28 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔ وی آئی پی مہمانوں کو 50 لاکھ روپے کے تحائف بھی دئیے جائیں گے، پنجاب کے بیشتر صوبائی محکمے سرمایہ کاروں کی تلاش کے لیے کانفرنسز کریں گے
 تفصیلات کے مطابق  سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایکسپو کی باقاعدہ اجازت دیتے ہوئے 35 کروڑ روپے کی بجائے 28 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ نومبر میں نئے تعمیر ہونے والی پاکستان پولین کی عمارت میں نمائش کے ساتھ ساتھ عالی شان تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر تجارت کے فروغ کے لیے بین الاقوامی طرز کی بزنس کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مہانوں کو عشائیہ بھی دیں گے۔ 2 میوزیکل نائٹس کا اہتمام کیا جائیگا جس پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کورٹ یارڈ سرگرمیوں پر 5 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ میوزیکل نائٹ میں عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، نصیبو لال، عارف لوہار، میشا شفیع،حدیقہ کیانی،ابرار الحق اور عطا اللہ عیسٰی خیلوی پرفارم کریں گے۔تقریبات کی میزبانی سائرہ یوسف،عہد رضا میر،سجل علی اور عدنان صدیقی کریں گے۔پروگرام کی میزبانی کے لیے حریم فاروق،علی رحمان خان اور عمران اشرف بھی موجود ہوں گے۔